کوئٹہ، خانوزئی میں کسٹم حکام کی کاروائی ، لاکھوں روپے مالیت کا سکریپ اور غیر ملکی شرا ب برآمد،2 افراد گرفتار

منگل 7 جولائی 2015 15:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) بلوچستان کے علاقے خانوزئی میں کسٹم حکام نے لاکھوں روپے مالیت کا سکریپ اور غیر ملکی شرا ب برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کسٹم حکام نے کوئٹہ سے خربوزوں کا لدا ہوا ٹرک پنجاب جا رہا تھا کہ خانوزئی کے قریب خصوصی ناکے پر کسٹم حکام نے اسے روکا اور دوران تلاشی اس میں سے 60 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی 250 بوتلیں برآمد کر لیں جبکہ دوسری کارروائی میں لاکھوں روپے کا سکریپ برآمد کر کے این ایل سی ڈرائی پورٹ منتقل کر دیا کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ چار ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 477 ملین روپے کا سمگل شدہ سامان اور گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں جو 2014 کے مقابلے میں 367 ملین زیادہ ہے ۔