سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے اجلاس میں عام انتخابات کے تحقیقاتی کمیشن آرڈیننس 2015پر بحث

منگل 7 جولائی 2015 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینیٹر سعید غنی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں عام انتخابات 2013کے تحقیقاتی کمیشن آرڈیننس 2015پر بحث کی گئی ۔کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز نزہت صادق ، نہال ہاشمی ، سیکریٹری پارلیمانی امور منصور علی خان ، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین کمیٹی سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ کمیٹی ایوان میں رپورٹ پیش کریگی کہ عام انتخابات 2013کے بارے میں قائم تحقیقاتی کمیشن اپنے متعین وقت میں رپورٹ پیش کرنے کے بعد از خود تحلیل ہو جائیگاجسکے بعد آرڈیننس بھی نافذ العمل نہیں رہے گا۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جو انکوائری کمیشن کے بھی سربراہ ہیں اگلے ہفتے ریٹائر ہو جائینگے ۔ امید ہے کہ کمیشن متعین مدت میں اپنی رپورٹ پیش کر دے گا۔ سینیٹر نزہت صادق نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کے بعد آرڈیننس خود بخود ختم ہو جائیگا۔ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ آرڈیننس پر بحث کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :