اسلحہ سکینڈل کیس ، سابق آئی جی ملک نوید اور بجٹ آفیسر جاوید خان پر فرد جرم عائد کردی گئی

منگل 7 جولائی 2015 15:21

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) پشاور کی احتساب عدالت نے اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی ملک نوید اور بجٹ آفیسر جاوید خان پر فرد جرم عائد کردی ۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت میں اسلحہ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، سابق آئی جی ملک نوید اور بجٹ آفیسر جاوید خان پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ ملزموں کے خلاف احتساب عدالت میں 2 ارب روپے کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔ سابق آئی جی ملک نوید پر اسلحہ کی خریداری میں 36 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :