پاکستان اور ناروے کے تعلقات مشترکہ جمہوری بنیادوں پر قائم ہیں ، دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور معاشی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں دونوں ملکوں کا تعاون قابل تحسین ہے ، پاکستان ناروے تعاون سے سماجی اور اقتصادی بحالی میں مدد ملی ہے ، پاکستان اور ناروے کے درمیان ثقافتی سطح پر تعاون کی گنجائش موجود ہے

وزیراعظم نواز شریف کی ناروے کے ولی عہد حاکون میگنس سے ملاقات میں گفتگو

منگل 7 جولائی 2015 15:20

اوسلو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ناروے کے تعلقات مشترکہ جمہوری بنیادوں پر قائم ہیں ، دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور معاشی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں دونوں ملکوں کا تعاون قابل تحسین ہے ، پاکستان ناروے تعاون سے سماجی اور اقتصادی بحالی میں مدد ملی ہے ، پاکستان اور ناروے کے درمیان ثقافتی سطح پر تعاون کی گنجائش موجود ہے ۔

وہ منگل کو ناروے کے ولی عہد حاکون میگنس سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔ وزیراعظم نواز شریف اور ناروے کے ولی عہد کے درمیان ملاقات ، تعلیم کے موضوع پر ہونیوالے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ناروے کی جانب سے پاکستان میں ترقیاتی تعاون کی تعریف کی اور ناروے کے ولی عہد حاکون میگنس کی تنظیم ” گلوبل ڈگنیٹی “ کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے ناروے کے ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی حاکون میگنس نے اوسلو سربراہ اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے تعلقات مشترکہ جمہوری بنیادوں پر قائم ہیں ، دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور معاشی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں دونوں ملکوں کا تعاون قابل تحسین ہے ، پاکستان ناروے تعاون سے سماجی اور اقتصادی بحالی میں مدد ملی ہے ، پاکستان اور ناروے کے درمیان ثقافتی سطح پر تعاون کی گنجائش موجود ہے ۔