گندم استعمال کر نے والے افراد فی کس فطرانہ 100روپے ادا کریں، حافظ محمد سعید

منگل 7 جولائی 2015 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) امیرجماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جولوگ خوراک میں گندم استعمال کرتے ہیں وہ اس سال فی کس فطرانہ 100روپے ادا کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرانہ غلہ جات کی ہرقسم مثلاً آٹا،چاول، جو، کھجور، پنیر، منقہ وغیرہ میں مقرر فرمایا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا ہرشخص جو خوراک گھر میں استعمال کرتا ہے اس میں سے فطرانہ ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہرمسلمان مرد، عورت، امیر، غریب، چھوٹے، بڑے، آزاد، غلام حتیٰ کہ عید الفطر سے ایک روز قبل پیدا ہونے والے بچے کا فطرانہ ادا کرنا بھی پرفرض ہے۔ فطرانہ رمضان المبارک میں جلد ادا کرنا چاہیے تاکہ ضرورت مند،فقراء مساکین بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرانہ کی مقدار ایک صاع مقررکی ہے جسکی مقداراڑھائی کلو کے برابرہے۔

متعلقہ عنوان :