تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر تر ین اور صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور کی ملاقات

منگل 7 جولائی 2015 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر تر ین اور صوبائی آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے یونین کونسل سے لیکر صوبائی سطح تک بھر پور عوام رابطہ مہم چلانے کا اعلان ۔ منگل کے روز تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر تر ین نے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ پنجاب میں ستمبر میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور عوام رابطہ مہم چلائی جائیگی جسکے لیے یونین کونسل سے لیکر صوبائی سطح تک جلسے ‘جلوس اور ریلیاں نکالیں جائیں گی اور تحر یک انصاف کے کارکنوں اور عہدیداروں سے بھی پارٹی قائدین ملاقاتیں کر یں گے ملاقات کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے جہا نگیر تر ین نے کہا کہ چوہدری سرور نے انتہا ئی کم عرصے میں پنجاب میں پارٹی کو آرگنائزر کر نے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں پارٹی قیادت ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں یونین کونسل سمیت ہر سطح پر امیدواروں کولایا جا ئیگا اور انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی تحر یک انصاف کا مقدر بنے گی ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں جہا نگیر تر ین نے کہا کہ پر ویز رشید سمیت پوری (ن) لیگ اور انکی حکو مت کے لوگ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے عام انتخابات میں فارم14اور15 کے غائب ہونے اور پنجاب71خیبر پختونخواہ کے 2حلقو ں میں105فیصد سے زائد اضافی بیلٹ پیپرز چھپوانے کے ثبوت دےئے ہیں اور لاہور کے 7حلقو ں میں110فیصد سے بھی زائد بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے ہیں کیونکہ (ن) لیگ کو یقین تھا کہ عام انتخابات شفاف ہونے کی صورت میں انکو لاہور میں بھی عبر تناک شکست ہو گی اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ اضافے بیلٹ پیپرز کا فیصلہ ایڈ منسٹر یشن کا نہیں بلکہ ”سیاسی “فیصلہ ہے اور اس پر ہی عمران خان بھی کہتے ہیں کہ عام انتخابات میں35نہیں 71 پینکچرز لگائے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا ہم سب کو انتظار ہے اورہمیں اس بات کا قومی یقین ہے کہ جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے میں بھی عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تصد یق ہو جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور آئندہ سال اس سال سے زیادہ لوڈشیڈ نگ ہو گی کیونکہ حکمرانوں نے لوڈشیڈ نگ کے حل کیلئے کوئی پلانٹ لگانے کی بجائے صرف میٹر و چلائی اور نئے پل بنائے ہیں اور پنجاب میں بھی حکمران عوام کو صحت سمیت دیگر بنیادی ہو لتوں کی فراہمی میں بھی مکمل ناکام ہو چکے ہیں