پاک بھارت وزراء اعظم میں اوفا میں 10 جولائی کو ملاقات کا شیڈول طے پا گیا

منگل 7 جولائی 2015 15:18

پاک بھارت وزراء اعظم میں اوفا میں 10 جولائی کو ملاقات کا شیڈول طے پا ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) پاکستان اور بھارت کے وزراء اعظم کے درمیان روس کے شہر اوفا میں 10 جولائی کو ملاقات کا شیڈول طے پا گیا ، دونوں وزراء اعظم پاک بھارت تعلقات اور تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت کریں گے ۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق پاک بھارت وزراء اعظموں کے درمیان ملاقات طے پا گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خواہش پر ہورہی ہے ،بھارتی سفارتی ذرائع نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر پاکستان کو ملاقات سے متعلق آگاہ کردیا ۔ ملاقات روس کے شہر اوفا میں 10 جولائی کو شنگھائی تعاون کانفرنس کے اجلاس میں ہوگی ۔ وزیراعظم نواز شریف بھارتی ہم منصب کے سامنے مشرقی پاکستان میں کارروائیوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے ۔ دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ نے ملاقات کا شیڈول بھی طے کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی آخری بار نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملے تھے ۔

متعلقہ عنوان :