سپیکر قومی اسمبلی کی سری لنکا کے خلا ف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلا ڑیوں کو مبارکباد

منگل 7 جولائی 2015 15:17

سپیکر قومی اسمبلی کی سری لنکا کے خلا ف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ..

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سری لنکا کے خلا ف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دیگر کھلا ڑیوں کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر نے کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیر یز جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس کامیابی کو کھلا ڑیوں کی سخت محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر خوشی و مسرت حاصل ہوئی ہے۔ سپیکر نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اسی لگن اور جذبے سے کھیلتے ہوئے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرے گی اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :