سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کا سی ڈی اے میں ہونیوالی کرپشن پر سخت تشویش کا اظہار

منگل 7 جولائی 2015 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن نے سی ڈی اے میں ہونیوالی کرپشن پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پر کمیٹی بنائی جائے‘ سی ڈی اے میں بعض افسران انتہائی کرپٹ ہیں‘ سی ڈی اے کے ان افسران کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں، یہ بتایا جائے سزا کتنے لوگوں کو ہوئی ہے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ اب تک صرف آٹھ لوگوں وک سزائیں ملیں ہیں‘ 205 کیسز اس وقت چل رہے ہیں۔

منگل کوسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کا اجلاس چیئرمین طلحہ محمود کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران بھی موجود تھے۔ کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے اور بہت سے افسران بھی ملوث ہیں سینیٹر۔

(جاری ہے)

سیف الله خان بنگش نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک بااثر شخصیت کو 280 پلاٹ الاٹ کئے گئے اور یہ کام ایک دن میں ہو۔

ا اس شخصیت کی جانب سے ان پلاٹوں کو 80لاکھ اور ایک کروڑ تک فروخت کیا جارہا ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ ہمارے پاس نظام نہیں کئی، کیسز سی ڈی اے میں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کو بیس بیس سال ہوگئے فیصلے نہیں ہورہے بروقت انصاف ملنا چاہئے جو کہ نہیں مل رہا ہے۔ سی ڈی اے کی شکایات ہر حکومت میں ہوتی ہیں ۔ سینیٹر محمد یوسف بادینی نے کہا کہ ایک ممبر کے خلاف انکوائری ہورہی ہے اور ساتھ ساتھ اس کی ترقی ہورہی ہے کیا ایسی تحقیقات ہورہی ہیں

متعلقہ عنوان :