Live Updates

عمران خان جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی منت سماجت پر اتر آئے، مزید فیصلے نہ کرنے کی درخواست

منگل 7 جولائی 2015 15:16

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی منت سماجت پر اتر آئے ، عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو خط لکھ کر مزید فیصلے نہ کرنے کی درخواست دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بطور بزرگ میری نظر میں آپ کا بہت احترام ہے ، کسی کو حدود اور مینڈیٹ سے تجاوز کی اجازت نہیں دے سکتا ، میں نے بطور چیئرمین الیکشن ٹربیونل مقرر کرکے آپ کو سربراہ بنایا ، تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کرانے والی واحد جماعت ہے ، ٹربیونل انتخابی شکایات کی تحقیقات کے ایک نکاتی ایجنڈے کیلئے تشکیل دیا گیا ۔

ہم نے الیکشن پر آپ کی رپورٹ اور دوبارہ انتخابات کی تجویز قبول کی ، ٹربیونل کا ایک نکاتی ایجنڈا شفاف انتخابات تھا ، آپ کی سفارشات کے بعد بطور چیئرمین ٹربیونل کو تحلیل کیا ، آپ نے تحلیل شدہ ٹربیونل کی ایماء پر احکامات دینے کا سلسلہ جاری رکھا ، آپ سے درخواست ہے کہ تحلیل شدہ ٹربیونل کی ایماء پر مزید فیصلے صادر کرنا ترک کردیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :