Live Updates

متحدہ قومی موومنٹ آمدن ،تحریک انصاف اثاثوں کے حوالے سے ملکی بڑی جماعت بن گئیں

منگل 7 جولائی 2015 15:16

متحدہ قومی موومنٹ آمدن ،تحریک انصاف اثاثوں کے حوالے سے ملکی بڑی جماعت ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں ، متحدہ قومی موومنٹ آمدن کے لحاظ سے ملک کی سب سے امیر ترین سیاسی جماعت جبکہ تحریک انصاف اثاثوں کے حوالے سے ملک کی سب سے امیر جماعت بن گئی ۔ منگل کو الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق 2013-14ء میں 21 کروڑ 88 لاکھ آمدنی کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی امیر ترین سیاسی جماعت بن گئی، متحدہ قومی موومنٹ کے اثاثے 4 کروڑ مالیت کے ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے موقف اختیار کیا ہے کہ 21 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار روپے چندے سے حاصل کیے ۔

حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کی آمدنی 1 کروڑ 75 لاکھ 93 ہزار روپے جبکہ اخراجات 3 کروڑ 7 لاکھ ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے اثاثے 7 کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کے ہیں ۔ تحریک انصاف کی آمدنی 10 کروڑ 27 لاکھ 66 ہزار روپے رہی جبکہ اخراجات 16 کروڑ 17 لاکھ روپے جبکہ اثاثوں کی مالیت 9 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے ۔ پیپلزپارٹی کی آمدنی 1 کروڑ 45 لاکھ روپے 64 ہزار روپے ، اخراجات 2 کروڑ 54 لاکھ 14 ہزار روپے رہے ۔ اثاثوں کے لحاظ سے عوامی تحریک سب سے غریب سیاسی جماعت رہی ، عوامی تحریک کی سالانہ آمدنی 8 لاکھ 29 ہزار روپے ، اخراجات 30 لاکھ 20 ہزار روپے اور اثاثے 18 لاکھ روپے مالیت کے ہیں ۔ جماعت اسلامی کی آمدنی 76 لاکھ 33 ہزار ، اخراجات 71 لاکھ 10 ہزار اور اثاثے 47 لاکھ مالیت کے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات