غلطی سے سرحد پار کر جانے والے بچے کو بھارتی حکام نے پاکستان کے حوالے کردیا گیا

منگل 7 جولائی 2015 15:14

نئی دہلی / لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) غلطی سے سرحد پار کرکے بھارت چلے جانے والے آزاد کشمیر کے رہائشی 11 سالہ بچے کو بھارتی فوج نے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اٹھمقام کے رہائشی 11 سالہ بچے سمیر کیانی نے گزشتہ ہفتے نادانستہ طور پربھارتی سرحد پار کرلی تھی، جسے انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز نے روک لیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بھارتی فوجی آفیشلز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بچے کو پکڑے جانے کے بعد پاکستان کو ہاٹ لائن پر سمیر کی حفاظت اور خیریت سے متعلق پیغام دے دیا گیا تھا۔پیغام میں فوری طور پر سمیر کی اْس کے خاندان کو واپس کرنے کے لیے فلیگ میٹنگ کی بھی درخواست کی گئی تھی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلیگ میٹنگ تیتوال پوائنٹ پر منعقد کی گئی جہاں بچے کو تنگھدر فرنٹیئر یونٹ کی جانب سے پاکستان آرمی کے نمائندوں کے سپرد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سمیر کیانی کو کپڑوں کا ایک جوڑا اور سرحد پار موجود ان کے خاندان کے لیے مٹھائی کے ساتھ رخصت کیا۔