پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تنظیم کی رکنیت دئے جانے میں وقت لگے گا،روسی صدر کے معاون برائے امور خارجہ

منگل 7 جولائی 2015 15:14

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء )روسی صدر ولادی میر پوتن کے معاون برائے امور خارجہ یوری اشاکوو نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کو شنگھائی تنظیم تعاون کی رکنیت دئے جانے کا عمل وقت طلب ہے، حتمی اعلان بھارت میں ہونے والی تنظیم کی سمٹ میں کیا جائے گا۔عالمی میڈیا کے مطابقیوری اشاکوو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تنظیم کی رکنیت دئے جانے میں وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہاکہ شنگھائی تنظیم تعاون ترقی کر رہی ہے، روس میں ہونے والی سمٹ کا اولین نتیجہ یہ ہوگا کہ نئے ملکوں کو رکنیت دئے جانے کا عمل شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ شنگھائی تنظیم کے رکن ممالک میں روس، چین، قزاخستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ پاکستان،بھارت، افغانستان، ایران اور منگولیہ کو مبصر کا درجہ حاصل ہے۔ ستمبر 2014 میں پاکستان اوربھارت نے رکنیت کے حصول کے لیے درخواست دی۔