دنیا میں ہرجگہ پیسہ چلتا ہے ،ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ کوئی حیران کن بات نہیں ، سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کی پیشگی اطلاع ”را“نے دی تھی ، پرویز مشرف کے آگرہ دورے پر صرف واجپائی پر فوکس کیا گیا جس پر ایڈوانی اور دوسرے وزراء شاید ناراض ہوئے اور بات آگئے نہ بڑھ سکی

بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت کی پاکستانی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 7 جولائی 2015 15:14

دنیا میں ہرجگہ پیسہ چلتا ہے ،ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ کوئی حیران ..

نئی دہلی/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے کہا ہے کہ دنیا میں ہرجگہ پیسہ چلتا ہے ،ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ کوئی حیران کن بات نہیں ۔ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امرجیت سنگھ نے انکشاف کیاکہ سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف پر حملے کی پیشگی اطلاع ”را“نے دی تھی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پرویز مشرف کے آگرہ دورے پر صرف واجپائی پر فوکس کیا گیا جس پر ایڈوانی اور دوسرے وزراء شاید ناراض ہوئے اور بات آگئے نہ بڑھ سکی۔اے ایس دلت نے ”را“ اور طالبان کے تعلقات کا بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف کیا۔حریت رہنماؤں اور کشمیری مجاہدین کی جانب سے رقوم لینے کی دعوے کی تردید پر ”را“ کے سابق سربراہ نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔