چند چینلز پر سکاٹ لینڈ یارڈ کے ایک اور ممبر ڈیوڈ جاناتھن کی اسلام آباد پہنچنے اور وزارت داخلہ کے افسر سے ملنے کی خبر بالکل بے بنیاد ہے ‘وزار ت داخلہ

میڈیابغیر تصدیق اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے اجتناب کرے ‘ترجمان کا بیان

منگل 7 جولائی 2015 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزا رت داخلہ نے کہا ہے کہ چند چینلز پر سکاٹ لینڈ یارڈ کے ایک اور ممبر ڈیوڈ جاناتھن کی اسلام آباد پہنچنے اور وزارت داخلہ کے افسر سے ملنے کی خبر بالکل بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں کہا گیاکہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم میں اس نام کی کوئی شخصیت نہیں ۔بیان میں کہاگیاکہ میڈیا سے گزارش ہے کہ بغیر تصدیق اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے اجتناب کرے بلاوجہ قیاس آرائیاں کیس کے نتائج پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں

متعلقہ عنوان :