کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں ‘ پاکستان کے ساتھ غداری کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ‘ کامران مائیکل

منگل 7 جولائی 2015 14:42

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں۔ پاکستان کے ساتھ غداری کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ایچویمنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہاکہ کراچی آپریشن کے بعد حالات امن کی طرف جا رہے ہیں ‘ کراچی میں کسی پارٹی کی جانب سے دوسرے ملک سے پیسے لیکر حالات خراب کرنے کی بات ثابت ہو گئی تو پھر معافی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ اورسیز پاکستانیوں کا حق ہے اگلے انتخابات سے قبل انہیں یہ حق مل جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف حکومت کا ویژن پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے