خدشہ ہے سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی اہم صوبائی رہنماوٴں سے محروم ہو جائے گی ‘نجی ٹی وی

منگل 7 جولائی 2015 14:38

خدشہ ہے سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا میں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پنجاب کے بعد خدشہ ہے کہ سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی اہم صوبائی رہنماوٴں سے محروم ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی پی پی کے سابق صوبائی صدر سید ظاہر علی شاہ اور خواتین و نگ کی سابق صدر عاصمہ ارباب عالمگیر کی پاکستان تحریک انصاف قیادت سے بات چیت چل رہی ہے بات چیت ختم ہونے کے بعد دونوں پی پی پی رہنما پارٹی سے جڑے رہنے یا دہائیوں کا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ ظاہر علی نے اس حوالے سے وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملاقات کی تاہم، ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ ایک بہتر ڈیل مثلاً صوبائی صدر بننے کے خواہاں ہیں۔ظاہر شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پرویز خٹک نے انہیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے لیکن ابھی تک انہوں نے دعوت قبو ل یا رد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ظاہر شاہ نے بتایا کہ وہ پی پی پی کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس ملنے پر بہت صدمے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری راجہ پرویز اشرف کی جانب سے جاری اس نوٹس کا جواب نہیں دیں گے کیونکہ وہ پارٹی میں سرجری اور صوبائی قیادت میں تبدیلی کے بیان پر قائم ہیں۔شاہ کو صوبے میں سہ فریقی اپوزیشن اتحاد کے خلاف بیان دینے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔دوسری جانب، عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عاصمہ ارباب نے بھی مختلف آپشنز پر سوچنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :