Live Updates

عمران خان پنجاب کے سابق نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی پر عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کا الزام ‘معافی مانگنے کا مطالبہ

نجم سیٹھی بہت چالاک انسان ہیں ‘ سیکرٹری داخلہ کو تبدیل اور پولنگ اسٹیشنز کا 50 فیصد اسٹاف بھی ایجوکیشن کے محکمے سے تعینات کیا 35پنکچر حقیقت ہے ‘ہمارے پاس سورس بھی موجود ہے یہ باٹ جھوٹ نہیں ہے ‘ انٹرویو

منگل 7 جولائی 2015 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے سابق نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی پر عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں۔ ایک انٹرویو کے دور ان پنجاب میں نگران حکومت کے قیام کے بعد ہونے والے تبادلوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نجم سیٹھی بہت چالاک انسان ہیں اور انتخابات کے دوران انہوں نے نہ سیکریٹری داخلہ کو تبدیل کیا اور پولنگ اسٹیشنز کا 50 فیصد اسٹاف بھی ایجوکیشن کے محکمے سے تعینات کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ حکومت نے نجم سیٹھی کو کئی طرح کی مراعات دیں اور انہیں پی سی بی کا چیئرمین بنا کر فائدے پہنچائینگے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سب سے منظم دھاندلی صوبہ پنجاب میں کی گئی جہاں پر اضافہ بلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کروائی گئی اور اس کا وہ پہلے بھی ذکر کرچکے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ 35 پنکچر کی بات سب سے پہلے مرتضیٰ پویا نے کہی تھی جو نواز شریف کے درمیان ہونے والی ایک ٹیلیفون کال کی بنیاد پر تھی اور خود مرتضیٰ پویا نے حال ہی میں اپنے ایک ویڈیو بیان میں اس کی تصدیق بھی کی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ 35 پنکچر والی بات پر ان کی دوسری سورس ڈاکٹر اعجاز ہیں جو لندن میں ہیں اور انہوں نے یہ فون کال کی ٹیپ خود سنی تھی۔پی ٹی آئی کے سربراہ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ انہوں نے 35 پنکچر کو سیاسی بیان اس وجہ سے کہا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے جس کی ہمارے پاس سورس بھی موجود ہے اور اس کی ذرا بھی یہ مطلب نہیں کہ یہ جھوٹ پر مبنی ہے ‘ڈاکٹر اعجاز اور مرتضیٰ پویا آج بھی اپنے بیان پر کھڑے ہیں کہ یہ بات ہوئی تھی۔

اس سوال پر کہ اگر 35 پنکچر والی بات درست ہے تو عبدالحفیظ پیرزادہ نے کمیشن کے سامنے نجم سیٹھی سے سوال کیوں نہیں کیا؟ تو انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی نے کمیشن کے کارروائی کے سامنے جو باتیں کی ہیں ان سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ 35 نہیں بلکہ اس سے زیادہ پنکچر لگائے گئے انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے سارے الزامات پر قائم ہیں اور کچھ الزامات ایسے بھی ہیں جو ابھی تک جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہی نہیں کیے گئے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے سربراہ نے کہا کہ اب تک انہوں نے جن جن افراد کے نام لیے ہیں وہ سب اس منظم دھاندلی کا حصے تھے اور انہیں ایک منصوبے کے تحت یہ کام کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام ثبوت اپنے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ کو دے چکے ہیں اور قانونی طور پر وہ جو بہتر سمجھتے ہیں انہیں اپنے دلائل کے ساتھ کمیشن کی کارروائی میں پیش کررہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات