منی لانڈرنگ کیس، الطاف کی پولیس سٹیشن پیش نہ ہونےکی درخواست مسترد، 9 جولائی کوطلبی

منگل 7 جولائی 2015 14:37

منی لانڈرنگ کیس، الطاف کی پولیس سٹیشن پیش نہ ہونےکی درخواست مسترد، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی2015ء) سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے پولیس کو دی گئی یہ درخواست مسترد کردی ہے کہ پولیس کے پاس ان کی حاضری کی تاریخ بڑھا دی جائے، الطاف حسین نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ایک دفعہ پھر 9 جولائی کو پولیس سٹیشن پر پیش ہونا ہے۔

(جاری ہے)

ایک قومی اخبار کے مطابق الطاف حسین نے اپنے وکیل کے ذریعے پولیس کو درخواست دی تھی کہ رمضان مسلمانوں کیلئے مقدس مہینہ ہے چنانچہ مجھے 9 جولائی کو پولیس حاضری سے استثنیٰ دیا جائے لیکن پولیس نے بوجوہ یہ درخواست اس اعتراض کے ساتھ مسترد کردی ہے کہ اس کیس میں پہلے ہی کافی التوا ہوچکا ہے اور پولیس اس کیس کو جلد تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :