تمام بنک اے ٹی ایم مشینوں میں کیش کی فراہمی یقینی بنائیں ‘ رانا بابر حسین

منگل 7 جولائی 2015 14:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ تمام بنک اے ٹی ایم مشینوں میں کیش کی فراہمی یقینی بنائیں ،نئے نوٹ کے حصول کے لئے عوام ایس ایم ایس سروس سے فائدہ اٹھائیں ۔ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان المبار ک میں بنکوں کا عملہ شہریوں سے تعاون کرے اور انہیں غیر ضروری انتظار نہ کرایا جائے ۔

شہری بنکوں کے اوقات میں ہی بنکوں میں جائیں ۔ماہ رمضان المبارک میں بنکوں کے اوقات تبدیل کردئیے گئے ہیں اس لئے مقرر کردہ وقت میں ہی لین دین کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جن بنکوں پر دباؤ زیادہ ہے وہاں شہری بھی عملہ سے تعاون کریں ۔ بنکوں کے باہر تعینات گارڈ اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے ادا کریں ۔

(جاری ہے)

بنکوں میں نصب کیمرے کسی صورت خراب نہیں ہونے چاہیں ۔

شہری مشتبہ افراد پر نظر رکھیں ۔موٹر سائیکل اور کار پارکنگ پرکھڑی کریں۔بنک سے باہر نکلنے سے قبل کیش گن لیں۔نئے نوٹوں کے لئے اصرار نہ کریں بلکہ سٹیٹ بنک کی ویب سائٹ سے بنک برانچوں بارے معلومات حاصل کرکے نئے نوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔بنکوں میں رش ہونے کی وجہ سے بل کی ادائیگی ڈاک خانہ میں کی جاسکتی ہے ۔بنک کے کئی معاملات کا انحصار نیٹ ورکنگ پر ہے اور اگر نیٹ ورکنگ میں خرابی پیدا ہوجائے تو شور مچانے کے بجائے انتظارکریں