حافظ محمد سعید کل سے جامع مسجد القادسیہ میں نماز تراویح کے دوران پڑھے گئے قرآن پاک کی تفسیر بیان کرینگے

منگل 7 جولائی 2015 14:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کل ( بدھ ) 20رمضان المبارک سے رمضان المبارک کے اختتام تک جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں نماز تراویح کے دوران پڑھے گئے قرآن پاک کی تفسیر بیان کریں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں یکم سے بیس رمضان المبارک تک جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالغفار المدنی نے قرآن کی تفسیر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی۔ جامع القادسیہ میں قاری عبدالودود عاصم نماز تراویح پڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :