Live Updates

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ میں حقیقی تبدیلی لا کر مخالفین کے منہ ہمیشہ کیلئے بند کردیئے ہیں عمران خان اک فرد کا نہیں بلکہ ایک سوچ فکر اور نظریہ کا نام ہیں

سابق امیدوار اسمبلی و راہنماء پی ٹی آئی سردار شاہنواز چوہدری کا بیان

منگل 7 جولائی 2015 13:56

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ میں حقیقی تبدیلی لا کر مخالفین کے منہ ہمیشہ کے لیئے بند کردیئے ہیں عمران خان اک فرد کا نہیں بلکہ ایک سوچ فکر اور نظریہ کا نام ہیں ‘ملک میں تعمیروترقی اور تبدیلی کے دشمن عمران خان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و راہنماء پی ٹی آئی سردار شاہنواز چوہدری نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر سلطان جیسے شخص پر کرپشن کے الزام لگانا محضکہ خیز ہیں بیرسٹر سلطان خطہ ہی کے نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح کے عظیم لیڈر ہیں کارکنان ان کی پشت پر کھڑے ہیں آمدہ انتخابات میں مک مکا کرنے والوں کو گھر بھیجیں گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات