شنگھائی تنظیم تعاون بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں عمل انگیز ثابت ہوگی ،خطے کی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لیے بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے ہمساوٴں کے تعلقات ہونے چاہئیں، وزیراعظم نواز شریف کاروسی خبر رساں ایجنسی نوووستی کو انٹرویو

منگل 7 جولائی 2015 13:49

ماسکو/اوفا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تنظیم تعاون بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں عمل انگیز ثابت ہوگی،خطے کی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لیے بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے ہمساوٴں کے سے تعلقات ہی ہونے چاہییں،پاکستان اور بھارت کو تعاون کے اصول کی بنیاد پر پرامن روابط قائم کرنے چاہییں، اہم اختلافات کو حل کرکے ایک دوسرے کی ترقی کے سلسلے میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے،شنگھائی تنظیم تعاون پاکستان اور بھارت کو مشترکہ کام کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گی، پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات گرم جوشی کے اور دوستانہ ہیں، جن میں گذشتہ سالوں میں بہتری آئی ہے،اس وقت ہم زیادہ کوششیں کر رہے ہیں تاکہ ماسکو کے ساتھ اشتراک باہمی کو فروغ دے سکیں،ہمارے لیے دونوں ملکوں کی پارلیمنٹوں کے درمیان فروغ پاتے تعلقات بھی خوشی کا باعث ہیں،پاکستان جوہری طاقت ہے جو اپنے اعمال کی ذمہ داری لیتی ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں جوہری توانائی کی سلامتی اور حفاظت کا چالیس سال سے تجربہ ہے۔ہم عدم پھیلاوٴ، برآمدی نگرانی، حفاظتی اقدامات کی نگہداری اور تحفظ کو یقینی بنائے جانے کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہیں