اسلام آباد ، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی عدا لت کا فیصلہ آنے تک روک دی

منگل 7 جولائی 2015 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں 25 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے چھاپے جانے والے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک روک دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا عمل 6 جولائی شام پانچ بجے شروع ہونا تھا تاہم ابھی تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپر کی چھپائی کا عمل الیکشن کمیشن کے حکم پرروکا گیا ہے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آ جاتا بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا عمل شروع نہیں کیا جائے گا ۔