مسجد الحرام میں جاری تعمیراتی کام کے دوران فورک لفٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی ،3 مزدور زخمی

منگل 7 جولائی 2015 13:18

مسجد الحرام میں جاری تعمیراتی کام کے دوران فورک لفٹ میں شارٹ سرکٹ کے ..

مکتہ المکرمہ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) مسجد الحرام کی توسیع کے سلسلہ میں جاری تعمیراتی کام کے دوران ایک فورک لفٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 3 مزدور زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صفا و مروہ کے درمیانی علاقے میں پیش آیا تاہم اس سے عمرہ کی ادائیگی میں مصروف افراد کی سعی متاثر نہیں ہوئی۔ حرمین الشریفین کے نگران ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا اور طواف وسعی میں مصروف کوئی شخص اس سے متاثر نہیں ہوا۔