لاہور ہائیکورٹ کی ضلعی کرکٹ ایسویسی ایشن کے صدور کے لئے ایف اے کی شرط عائد کئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 جولائی 2015 13:11

لاہور ہائیکورٹ کی ضلعی کرکٹ ایسویسی ایشن کے صدور کے لئے ایف اے کی شرط ..

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار عامر اقبال نے موقف اختیار کیا کہ کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی خدادا صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جن پر پوری دنیا میں تعلیم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی جاتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے کرکٹ ایسویسی ایشن کے ضلعی صدور پر ایف تک تعلیم کی شرط عائد کر دی گئی ہے جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے منافی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ضلعی کرکٹ ایسویسی ایشن کے صدور کے لئے ایف اے تک تعلیم کی شرط عائد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔تاہم جسٹس شاہد کریم نے ذاتی وجوہات کی بناءپر کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :