بجلی کے بلوں پر گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دئی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 جولائی 2015 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) یہ درخواست جوڈیشل اکیٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیپرا خود مختار ادارے کی بجائے حکومتی ادارے کا کردار ادا کر رہا ہے۔نیپرا نے عوامی مفاد کی بجائے حکومتی پالیسیوں کے مطابق گیارہ ارب روپے کا نیا ٹیکس گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کے نام پر بجلی کے بلوں پر عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ یہ سرچارج پاور سپلائی کمپنیوں سے وصول کیا جانا تھا مگر حکومتی ملی بھگت سے پاور سپلائی کمپنیوں سے سرچارج کی مد میں رقم وصول کرنے کی بجائے اربوں روپے ٹیکس براہ راست عوام پر منتقل کر دیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بجلی کے بلوں پر گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی کے نیپرا کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔