لاہور ہائیکورٹ نے شہر کے رہائشی علاقے میں ایک سو میگا واٹ کے کول پراجیکٹ پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت پنجاب اوردیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 جولائی 2015 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔لاہور پریس کلب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ توانائی نے محکمہ ماحولیات سے این او سی حاصل کئے بغیر لاہور کی پریس کلب ہاوسنگ سکیم کے قریب ایک سو میگا واٹ کا کول پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوانین کے برعکس رہائشی علاقوں میں بنائے جانے والے کول منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پھلیے گی بلکہ یہاں کے رہائشی کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو جائیں ۔

جس پر عدالت نے شہر کے رہائشی علاقے میں ایک سو میگا واٹ کے کول پراجیکٹ پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت پنجاب اوردیگر فریقین کو پندرہ جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔