نواز شریف منی لانڈرنگ کیس کی از سر نو سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 جولائی 2015 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) یہ درخواست بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نواز شریف منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنانے والے پانچ رکنی بنچ کے دو ججز کے سامنے پیش ہی نہیں ہونا چاہتا تھا مگر ااسکی استدعا کے باوجوددونوں ججز نے خود کو بنچ سے علیحدہ نہیں کیا اور فیصلہ سنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانچ رکنی فل بنچ نے زبانی فیصلہ سنانے کے بائیس یوم بعد تحریری فیصلہ جاری کیا جو کہ خلاف قانون کے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو برقرار رکھتے ہوئے نیا پانچ رکنی فل بنش تشکیل دے کر کیس کی از سر نو سماعت کی جائے۔