لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر قواعد کے برعکس فوڈ شین کا ٹھیکہ فراہم کرنے پر سول ایوی ایشن حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 جولائی 2015 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد مبین نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سول ایوی ایشن حکام نے قوانین اور میرٹ کے برعکس من پسند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے سیاسی بنیادوں پر فوڈ شین کا ٹھیکہ فراہم کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق فوڈ چین کا ٹھیکہ صرف بین الاقوامی روانگی کے لاونج کے لئے مختص تھا جسے محکمے کے اعلی افسران نے ملی بھگت سے تبدیل کرتے ہوئے مقای اور بین الاقوامی آمد و رفت کے لاونجز کے لئئے جاری کر دیا۔جس پر عدالت نے سول ایوی ایشن حکام کو آٹھ جولائی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔