آزاد کشمیر ہما را بھا ئی ہے جلد مظفر آباد کا دو رہ کر و نگا ‘وزیر اعلی گلگت بلتستا ن

منگل 7 جولائی 2015 13:01

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزیر اعلی گلگت بلتستا ن حا فظ حفیظ الر حمن کی قیادت میں قائم حکو مت اور آزاد کشمیر کی قیادت میں باہمی رابطہ حوصلہ افزاہے۔آل جمو ں وکشمیر جمیعت علماء اسلام کے مر کزی جنر ل سیکرٹر ی مولانا قا ضی محمو دالحسن اشر ف کا ٹیلی فو ن پر حا فظ حفیظ الر حمن سے ر ابطہ وزیر اعلی بننے پر مبار ک باد دی اور ان کو مظفر آباد دورہ کی دعو ت دی ۔

انہوں نے کہا آزاد کشمیر ہما را بھا ئی ہے جلد مظفر آباد کا دو رہ کر و نگا ۔آزاد کشمیراور گلگت بلتستا ن میں مشترکہ قو می حکو مت کو تشکیل دینا ہی مسئلہ کشمیر کیلئے بہتر ثابت ہو گا ۔عبو ر ی صو بہ کی سفارشات پیش کر نے والو ں نے مسئلہ کشمیر کو پیش نظر نہیں رکھا۔صدر یا وزیر اعظم میں سے ریا ست کے کسی ایک اہم منصب کے علا وہ عدلیہ اور آئینی اداروں میں گلگت میں نمائند گی دی جائے آل جموں وکشمیر اس کی مکمل حمایت کر ی گی ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار آل جمو ں و کشمیر جمیعت علماء اسلام کے جنر ل سیکر ٹر ی مولانا قاضی محمو دالحسن اشر ف نے وزیر اعلی گلگت اور گلگت کے ممتاز عالم دین اور آل جمو ں و کشمیر جمیعت علماء اسلام کے مر کزی سینئر نائب امیر مولانا قا ضی نثار سے فون پر ر ابطہ کے بعد ایک بیا ن میں کیا ۔ انہوں نے کہاصدر ریاست نے اپنی ائینی ذمہ داری پو ری نہیں کی صدر ریاست ،ریاست کو پر اپر ٹی ڈیلر کیطر ح چلا نے اور گر وھی سیاست کو رواج دیتے ہوئے اداروں کا تقدس اور احتر ام پاما ل کیا ہے ۔

جس کے منفی اثر ات مسئلہ کشمیر پر بھی پڑھیں گے ۔انہوں نے کہا آل جمو ں وکشمیر جمیعت علماء اسلام شرو ع سے ہی گلگت بلتستا ن اور آزاد کشمیر کی قیادت کی باہمی مشاور ت اور باہمی اعتماد سازی کے لیے کو شاں ر ہی ہے ۔موجودہ وقت میں وزیر اعظم پاکستا ن میاں نو از شریف اور چئیرمین قو می کشمیر کمیٹی مولانا فضل الر حمن کو مسئلہ کشمیر اور گلگت بلتستا ن کے حوالے سے ٹھوس اور موثر پالیسی اختیار کر نے کے لیے کشمیر قیادت کو اعتماد میں لیتے ہوئے آل پاٹیز کا نفر نس منعقد کر نی چائی ہیں۔جسمیں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل اور مسئلہ کشمیر پر صو بے کا اثرات کا جائزہ لیکر متفقہ پالیسی جاری کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :