سرگودہا‘بلدیاتی اداروں میں ابتدائی حلقہ بندیوں بارے عذرداریوں اور اعتراضات کی سماعت کیلئے حتمی شیڈول کا نوٹیفیکشن جاری

منگل 7 جولائی 2015 12:51

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں میں ابتدائی حلقہ بندیوں کے بارے عذرداریوں اور اعتراضات کی سماعت کیلئے حتمی شیڈول کا نوٹیفیکشن جاری کر کے مجازافسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جن کے مطابق سرگودہا ، خوشاب ، میانوالی اور بھکر میں حلقہ بندیو ں پر اعتراضات کیلئے ریجنل الیکشن کمشنر ملتان غلام اسرار خان مجاز اتھارٹی مقرر کئے گئے ہیں جو کہ 71ٹوانہ پارک‘ میلہ منڈی روڈ سرگودہا پر شیڈول کے مطابق اعتراضات کی سماعت کریں گے۔

شیڈول کے مطابق بلدیاتی اداروں کی حلقہ بندیوں کے بارے درخواستیں /اعتراضات دائر کرنے کیلئے چھ جولائی مقرر کی گئی تھی۔مجاز اتھارٹی اعتراضات 20جولائی تک نمٹائے گی۔ 27جولائی تک مجاز اتھارٹی کی طرف سے حلقہ بندیو ں کے بارے فیصلوں سے حلقہ بندی افسران کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ حلقہ بندی آفیسرزکی طرف سے28جوالائی کو حلقہ بندیوں کے بارے میں حتمی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :