اسلحہ خریداری کیس ،سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو وضاحت کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا

منگل 7 جولائی 2015 12:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ نے بکتر بند گاڑیوں اور اسلحہ خریداری کیس میں سندھ حکومت کو وضاحت کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے ۔ وقت دینے کی استدعا سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کی تھی جو عدالت نے منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت سندھ نے فائر ٹینڈرز کی خریداری ترک کردی ہے اور ہیلی کاپٹرکی خریداری سے متعلق حکومت نے تازہ ہدایات نہیں دی ہیں حکومتی ہدایات کیلئے مزید وقت دیا جائے تاکہ صورتحال مزید واضح ہوسکے کہ سندھ حکومت اس اسلحہ خریداری کے معاہدے کو کس حد تک چلانا چاہتی ہے یا ختم کرنا چاہتی ہے جس پر عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی استدعا منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کو چار ہفتوں کی مہلت دی ہے تاکہ وہ معاہدے سے متعلق مزید وضاحت عدالت میں پیش کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :