سپریم کورٹ ،پرویز مشرف نااہلی با رے دائر درخواست پر سما عت غیر معینہ مدت تک ملتوی

منگل 7 جولائی 2015 12:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ان کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست پر سما عت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔سماعت ملتوی کرنے کی وجہ پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کی عدم موجودگی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم خراب موسم کے باعث اسلام آباد نہیں پہنچ پائے ہیں لہذا سماعت ملتوی کی جائے اس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ۔