ترکی کا آئندہ برس 20 ہزار غیر ملکی طالب علموں کو داخلہ دینے کا اعلان

منگل 7 جولائی 2015 11:54

ترکی کا آئندہ برس 20 ہزار غیر ملکی طالب علموں کو داخلہ دینے کا اعلان

استنبول ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ترکی نے آئندہ برس 20 ہزار غیر ملکی طالب علموں کو داخلہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک تعلیمی معیشت بزنس کونسل کے سربراہ مصطفیٰ آئدن نے بتایا کہ ہم آئندہ برس 20 ہزار سے زائد غیر ملکی طالب علموں کو داخلہ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال 2014ء کے اعدادوشمار کے مطابق ترکی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ کے قریب ہے۔

ترکی میں ڈسٹنٹ ایجوکیشن کے شعبے سمیت غیر ملکی طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی میں زیر تعلیم غیر ملکی طالب علموں میں ترکمانستان ، آذربائیجان اور ایران سے تعلق رکھنے والے طلباء سرفہرست ہیں۔