جرمنی میں شدید گرمی کے نتیجہ میں 12 افراد ہلاک

منگل 7 جولائی 2015 11:53

برلن ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) جرمنی میں شدید گرمی کے نتیجہ میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں 1881 سے کر اب تک پڑنے والی یہ شدید ترین گرمی ہے۔ گزشتہ روز صوبہ بویرا میں درجہ حرارت 40.3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شدید گرمی سے بچنے کیلئے لوگوں نے پارکوں اور نہروں کا رخ کیا۔ نہروں میں نہاتے ہوئے12 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ جرمنی کے جنوبی علاقوں میں بھی ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے جبکہ شمالی علاقوں میں نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے ٹرینوں کے سفر میں تاخیر ہورہی ہے۔ دوسری جانب ایسٹ این ویسٹ فانیا میں پڑنے والے اولوں نے تباہی مچا دی جہاں متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :