نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شہید حوالدار لالک جان کا 16واں یوم شہادت منایا گیا

منگل 7 جولائی 2015 11:38

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شہید حوالدار لالک جان کا 16واں یوم شہادت منگل کو منایا گیا۔

(جاری ہے)

حوالدار لالک جان شہید پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان میں پیدا ہوئے انہوں نے1999ء میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے جونیئر افسر کی حیثیت میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں حصہ لے کراپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔حوالدار لالک جان کی مادری زبان کھوا رتھی لیکن انہیں برشسکی اور شیناز زبانوں پر بھی عبور حاصل تھاوہ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے آخری فوجی ہیں۔وہ7جولائی 1999ء کو جام شہادت نوش کر گئے تھے۔