پنجاب کے مختلف شہروں میں حساس اداروں کا سرچ آپریشن، نو افراد گرفتار، دو مکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

منگل 7 جولائی 2015 11:38

خانیوال/سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) پنجاب کے مختلف شہروں میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ خانیوال اور سرگودھا میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

خانیوال میں تھانہ صدر کے علاقے پیرووال، جناح کالونی اور جنگل ذخیرہ میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دو مکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے نو افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔سرگودھا میں لاری اڈہ کے گردونواح میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :