پشاور،ڈاکووٴں کی پولیس وین پر فائرنگ، اہلکار محفوظ رہے، جوابی کارروائی میں ڈاکو ہلاک، تین فرار

منگل 7 جولائی 2015 11:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پشاورمیں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، اہلکار محفوظ رہے۔ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور کے علاقہ رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے معمول کے گشت پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص ڈاکو تھا جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔