جعفر آباد ، باراتیوں سے بھری بس نہر میں گرگئی، دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق، 4 زخمی

منگل 7 جولائی 2015 11:36

جعفر آباد ، باراتیوں سے بھری بس نہر میں گرگئی، دو بچوں سمیت چار افراد ..

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء )جعفر آباد کے قریب باراتیوں سے بھری بس نہر میں گرگئی، دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب نہر نصیر کینال میں باراتیوں کی بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات سالہ بشیراں،دو سالہ اسرار،صابراں بی بی اور صغرہ بی بی جاں بحق ہو گئیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈیرہ اللہ یار ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ لاشوں کو کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔