کراچی،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت چار افراد جاں بحق،پانچ ملزمان گرفتار

منگل 7 جولائی 2015 11:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سب انسپکٹر سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مختلف کارروائیاں کر کے بھتہ خور سمیت پانچ ملزم گرفتار کر لئے۔کالج چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر علی رحمان جاں بحق ہو گیا۔ علی رحمان ایس آر پی قیوم آباد بیس میں تعینات تھا۔

(جاری ہے)

نارتھ کراچی یوپی موڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بینک مینجر نذیرشیخ جاں بحق ہو گئے۔عائشہ منزل اور لیاری میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورنگی ماڈل کالونی میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چار ملزم گرفتار کر کے کلاشنکوف اور پسٹل برآمد کرلیا۔عیدگاہ میں پولیس مقابلے میں بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے تاجر سے تیس لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا۔

متعلقہ عنوان :