لاہور،ملت پارک میں بارش کے باعث چارمنزلہ پلازہ زمین بوس ،دوافرادکونکال لیاگیا

منگل 7 جولائی 2015 11:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) لاہور میں ملت پارک کے علاقے میں بارش کے باعث چار منزلہ پلازہ گرگیا۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ گلی میں پانی کھڑا ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور کے علاقے ملت پارک میں کالی کوٹھی کے قریب چار منزلہ عارف پلازہ بارش کے باعث زمین بوس ہوا ۔

منہدم ہونے والا پلازہ رہائشی علاقے میں تھا۔

(جاری ہے)

پلازہ کے اطراف میں کئی فٹ پانی بھی جمع ہوگیا۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ لیکن پلازہ کا ملبہ ہٹانے کے لیے ریسکیو کے عملے کے پاس سامان موجود نہیں۔ گلی میں پانی کھڑا ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو زرائع کے مطابق پلازے کے تحہ خانے میں پانی بھر جانے سے پلازہ زمین بوس ہوا۔ اور ملبے تلے دبے دو افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :