شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت باہمی اعتماد بڑھانے میں مددگار ہوگی، نواز شریف

منگل 7 جولائی 2015 11:04

شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت باہمی اعتماد بڑھانے میں مددگار ہوگی، ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعات حل کیے جانا چاہئیں ، شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت باہمی اعتماد بڑھانے میں مددگار ہوگی۔ نواز شریف ناروے سے روس جائیں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے روسی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری توانائی کی سلامتی اور حفاظت کا 40 سال کا تجربہ ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان جوہری طاقت ہے ، تمام اعمال کی ذمے داری لیتا ہے ، ان کا کہنا تھا پاکستان مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت باہمی اعتماد بڑھانے میں مددگار ہوگی ۔ پاک بھارت تنازعات حل کیے جانے چاہئیں ، وزیر اعظم نے کہا پاکستان کے روس سے دوستانہ تعلقات ہیں، معاشی ترقی کے لیے ہمسایہ ممالک سے اچھے مراسم قائم ہونے چاہئیں۔ پاکستان مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے ، تاپی گیس منصوبے سے گیس کی ضرورت پوری ہوگی ۔ نواز شریف ناروے سے روس جائیں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :