افغانستان، 2 امریکی ڈرون حملوں میں 50 طالبان جنگجو ہلاک

پیر 6 جولائی 2015 23:52

افغانستان، 2 امریکی ڈرون حملوں میں 50 طالبان جنگجو ہلاک

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 جولائی۔2015ء) افغانستان کے مشرقی حصے میں 2 امریکی ڈرون حملوں میں 50 اور لڑاکا طیاروں کی بمباری میں23 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو افغان میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے پہلا ڈرون حملہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں کیا اس میں47 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔دوسرا ڈرون حملہ ننگر ہار کے چھپر ہار ضلعے میں ہوا اور اس حملے میں 3 طالبان کو ہلاک ہوگئے۔ اس سے پہلے افغان وزارت داخلہ نے بیان میں دعویٰ کیا کہ فریاب صوبے میں جنگی طیاروں کی بمباری میں 23 طالبان ہلاک ہوگئے اور14 زخمی ہوگئے۔