پاکستان میں اقتدار ہردورمیں کرپشن پارٹی کے پاس رہا ہے اقتدارجس کے پاس آتاہے کرپٹ لوگ اسے میں چلے آتے ہیں، راشد نسیم

تبدیلی پارٹی اورچہروں کی ہوتی ہے ملک کے حالات اور غریب عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں، ملک میں ضرورت اسلامی نظام کی ہے

پیر 6 جولائی 2015 23:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے کہاہے کہ پاکستان میں اقتدار ہردورمیں کرپشن پارٹی کے پاس رہا ہے اقتدارجس کے پاس آتاہے کرپٹ لوگ اسے میں چلے آتے ہیں,تبدیلی پارٹی اورچہروں کی ہوتی ہے ملک کے حالات اور غریب عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں، ملک میں ضرورت اسلامی نظام کی ہے اوریہی حقیقی تبدیلی ہے جس کے لیے غزوہ بدرجیسے جذبے کی ضرورت ہے۔

وہ جماعت اسلامی لطیف آبادزون کے تحت یوم بدرکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس سے امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیداور لطیف آبادکے جنرل سیکریٹری توقیر عالم قریشی نے بھی خطاب کیا۔راشدنسیم نے کہاکہ غزوہ بدر کودنیاکی تاریخ میں منفردمقام حاصل ہے حضور ﷺ کے تربیت یافتہ ۳۱۳صحابہ کرام نے روزے کی حالت میں بے سروسامانی کے عالم میں کفارمکہ کامقابلہ کیااور جذبہ ایمانی سے فتح یاب ٹھیرے،نبی مہربانؐ نے پہلے بدرکے مقام پر تمام تر وسائل لاکررکھ دیے اور پھر اﷲ سے دعاکی اﷲ نے فرشتوں کے ذریعے مسلمانوں کی مددفرمائی ،غزوہ بدرکے تاریخ سازواقعے سے ہمیں سبق ملتاہے کہ اﷲ کی مددکرنے کے ضابطے مقررہیں اﷲ کی مدداس وقت تک نہیں آتی جب تک اﷲ کی اطاعت وبندگی کاحق ادانہیں ہوجاتا،غزوہ بدرمیں صحابہ کرام نے اﷲ اور اس کے رسول ؐ کی اطاعت وفرماں برداری کاحق اداکیااورسرخروہوئے اسی دن یوم الفرقان یعنی حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والادن قرار دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ 2015کارمضان 2013-14کے رمضان سے بہترہے آئندہ رمضان اس سے مزیدبہترہوں گے کیوں کہ دنیامیں قرآن ،نمازاورتراویح پڑھنے والوں کی تعدادمسلسل بڑھ رہی ہے صرف پاکستان میں 70لاکھ حفاظ قرآن ہیں دنیابھر میں کروڑوں مسلمان حفاظ قرآن ہیں قرآن کامعجزہ ہے کہ دنیامیں سب سے زیادہ یہی کتاب پڑھی جاتی ہے ،انھوں نے کہاکہ ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق2020میں اسلام فرانس اور 2050میں دنیاکاسب سے بڑادین ہوگااور دین اسلام کی اکثریت نوجوانوں پرمشتمل ہے قرآن اورنوجوانوں کاملنادنیامیں اسلام کے مستقبل کی غمازی کرتاہے غزوہ بدر اورغزوہ مکہ کی تاریخ پھرسے دہرائی جائے گی باطل شکست خوردہ ہوگااور فتح حق کی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :