مصنوعی بارش کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، حکومت سندھ اور کراچی انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا،ڈی جی پورٹس اینڈشیپنگ

پیر 6 جولائی 2015 23:04

مصنوعی بارش کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، حکومت سندھ اور کراچی انتظامیہ ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ عبدالمالک نے کہا ہے کہ مصنوعی بارش کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاہم حکومت سندھ اور کراچی انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے جہاز دینے کیلئے کہا ہے ،مصنوعی بارش کیلئے جہاز کے ایندھن پر 25 ہزار روپے فی گھنٹہ خرچ آئے گا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے او رنہ ہی سندھ حکومت اور کراچی انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب موصول ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :