وزیرِ داخلہ کا وزیرِ اعلیٰ سند ھ سے ٹیلی فون پر رابطہ

ایف آئی اے کو اختیارات بین الاقوامی یا صوبوں کی پولیس کے دائرہ کار سے باہر جرائم کی تحقیقات کیلئے دیئے گئے،چودھری نثار صوبائی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں اور کسی صوبے کو اس حوالے سے تحفظات نہیں ہونے چاہئیں،ٹیلی فونک گفتگو

پیر 6 جولائی 2015 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کاوزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پررابطہ، ایف آئی اے کو تحفظِ پاکستان قانون کے تحت دیے گئے حالیہ اختیارات محض سندھ کیلئے مخصوص نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پیرکو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ایف آئی اے کو اختیارات دینے کا بنیادی مقصد ان جرائم کی تحقیقات کی ذمہ داری دینا ہے جو بین الاقوامی یا بین الصوبائی ہیں اور جو تمام صوبوں کی پولیس کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہاکہ صوبائی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں اور کسی صوبے کو اس حوالے سے تحفظات نہیں ہونے چاہیں۔

متعلقہ عنوان :