وزیراعلیٰ شہباز شریف کا بینکوں کے ذریعے رقوم کے لین دین پرعائد ٹیکس پر تاجروں کے خدشات کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ

وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر خزانہ کو اس ضمن میں تاجروں کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا، پرسوں تاجروں کا وفد وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کر ے گا

پیر 6 جولائی 2015 23:03

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا بینکوں کے ذریعے رقوم کے لین دین پرعائد ٹیکس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بینکوں کے ذریعے رقوم کے لین دین پرعائد ٹیکس پر تاجروں کے خدشات کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا ہے - وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وفاقی وزیر خزانہ کو اس ضمن میں تاجروں کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا-وفاقی وزیر خزانہ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے ایما پر پرسوں اسلام آباد میں تاجروں کا وفد ملاقات کر ے گا - ملاقات میں تاجروں کے خدشات او رمسائل پر غور کیا جائے گا- ملاقات میں ایف بی آر کے اعلی حکام بھی شریک ہو ں گے ۔

متعلقہ عنوان :