جرمنی کی خاتون سیاستدان نے برقعہ پہننے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

پیر 6 جولائی 2015 23:00

جرمنی کی خاتون سیاستدان نے برقعہ پہننے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) جرمنی کی حکمران سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی رہنماء ڑْولیا کلوئکنر نے مطالبہ کیا ہے کہ برقعہ پہننے پر مکمل پابندی لگائی جانی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی سیاسی رہنماء ڑْولیا کلوئکنر کا ایک اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ مسلمان خواتین کا برقعہ پہننا جرمن معاشرے میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنے کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک کْھلا اشارہ ہے کہ ہمارے آزاد معاشرے کو رد کیا جا رہا ہے۔ خاتون سیاستدان نے برقعہ پہننے کو نمائش پسندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو افراد ہمارے معاشرے کی آزاد خیالی کو بْرا سمجھتے ہیں انھیں کسی نے یہاں رہنے پر مجبور نہیں کیا۔ خواتین کو چْھپانا ہمارے جرمن معاشرے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ خیال رہے کہ ڑْولیا کلوئکنر جرمنی کی حکمران سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کی ایک اہم خاتون سیاستدان ہیں۔

متعلقہ عنوان :