برلن میں پاکستانی سفارتخانے میں پوزیشن ہولڈرطلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ

ملک بھر سے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے جرمنی پہنچنے پر پاکستانی سفارتی حکام نے گرمجوشی سے استقبال جرمنی کے 180 شہروں میں 423منظورشدہ یونیورسٹیوں میں 17ڈگری پروگرام جاری ہیں ،طلبہ کو بریفنگ

پیر 6 جولائی 2015 22:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت ملک بھر سے پوزیشن ہولڈرز طلبا کا وفد سویڈن سے جرمنی پہنچ گیا۔ جرمنی میں پاکستانی سفارتی حکام نے طلبہ کے وفد کا استقبال کیا۔ برلن پہنچنے پر پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ استقبالیہ تقریب میں جرمنی میں پاکستانی سفارتی حکام نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کوبریفنگ دی اور بتایا کہ جرمنی بھر کے 180قصبوں اور شہروں میں حکومت کی منظورشدہ 423یونیورسٹیاں ہیں جہاں 17000سے زیادہ ڈگری پروگرام جاری ہیں۔

اس موقع پر طلبہ کو بتایا گیا کہ 3اقسام کی جرمن یونیورسٹیوں میں مختلف طرزتعلیم اپنایا جاتا ہے۔ جرمن یونیورسٹیوں میں چند مخصوص مضامین میں نظریاتی اور تعلیمی پروگرام جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اطلاقی سائنس یونیورسٹیوں میں پیشہ ورانہ طرزتعلیم اپنایا جاتا ہے۔ جبکہ جرمن کالجز آف آرٹس میں فلم اور میوزک سمیت دیگر آرٹسٹک مضامین کی تعلیم دی جاتی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے اعلیٰ تعلیمی ویژن کے مطابق پوزیشن ہولڈر طلبہ کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یورپی تعلیمی اداروں کے مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا ہے۔ جرمن یونیورسٹیوں کے دورے سے طلبہ کی ذہنی وسعت اور مشاہدے کی قوت میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :